اردو

urdu

ETV Bharat / state

'قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنا انتہائی افسوسناک'

امریکہ نے نصف شب میں بغداد ایئر پورٹ جاتے وقت قاسم سلیمانی کے قافلے پر حملہ کر ہلاک کر دیا، جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔

'قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنا انتہائی افسوسناک'
'قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنا انتہائی افسوسناک'

By

Published : Jan 3, 2020, 9:39 PM IST

اس معاملہ کے پیش نظر عالمی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا کلب جواد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'امریکہ نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس طرح سے قاسم سلیمانی کے قافلے پر حملہ کر انہیں ہلاک کردیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔'

'قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنا انتہائی افسوسناک'

مولانا کلب جواد نے لکھنؤ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کل ایک بجے چھوٹے امام باڑہ میں آپ سبھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ بھلے ہی اس کے لیے آپ لوگوں کو اپنے ضروریات کو دو گھنٹے کے لیے چھوڑنا پڑے، دکان بند کرنی پڑے لیکن آپ اس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔'

انہوں نے کہا کہ 'سعودی عرب جیسی حکومت امریکہ کے اشارے پے کام کرنے والی حکومت ہے۔'

مولانا نے کہا کہ 'امریکہ کے ذریعہ قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مھندس کو ہلاک کرنا نہایت افسوس ناک ہے اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج دنیا کے سامنے امریکہ کا چہر ہ بے نقاب ہو گیا وہ کس طریقہ سے دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور تمام ممالک میں موجود دہشت گردوں کے حوصلہ بڑھا رہا ہے۔'

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے سربراہ ابو مہدی مہندس جیسے لوگوں نے داعش کو ختم کرنے میں اور دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details