لکھنؤ:مولانا سید کلب جواد نقوی نے بیان کیا کہ ہندوستان کی وہ پہلی شخصیت جو عراق تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئی۔ وہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفران مآبؒ کی تھی۔جنہوں نے اس وقت تمام سفری صعوبتیں برداشت کرکے پانی کے راستے عراق کا سفر اختیار کیا۔اس کے بعد وہ ایران بھی گئے اور وہاں بھی تعلیم حاصل کی۔اجتہاد کے درجے پر فائز ہونے کے بعد وہ ہندوستان واپس تشریف لائے۔ لکھنؤ کو اپنی تبلیغ کا مرکز قرار دیا۔
مولانا نے کہاکہ ہمارے پاس آج جو کچھ بھی ہے وہ ہمارے علما کی محنتوں اور قربانیوں کا ثمرہ ہے ،اس لئے ہمیں اپنے علما کے خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔
مولانا نے کہاکہ حسینؑ کی عزاداری کسی بادشاہ کی دولت کی مرہون منت نہیں ہے ۔یہ کہنا کہ اودھ کے نوابوں نے اپنی دولت کے بل پر غیر مسلموں کو عزاداری اور تعزیہ داری کی طرف راغب کیا،سراسر غلط ہے ،چاہے اندور اور جہاں بھی آج ہندو اور برادران اہل سنت عزاداری کرتے ہیں۔انہیں بھی اودھ کی حکومت پیسے بھیجتی تھی؟ یہ صرف جھوٹ ہے اور عزائے امام حسینؑ کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ہندوستان ہی نہیں دنیا میں جہاں بھی عزاداری اور تعزیہ داری ہورہی ہے وہ قربانیٔ امام حسینؑ کی عظمت اور تاثیر کی بنیاد پر ہورہی ہے ۔عزاداری پر یہ اللہ کا لطف خاص ہے جس کی بنیاد پر آج تک عزائےامام حسینؑ فروغ پارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Royal Procession Was Taken Out ایام عزا کا شاہی جلوس نکالا گیا
مولانانے اپنی تقریر کے درمیان عزائے امام حسینؑ کی عظمت اور فضلیت کو بھی بیان کیا ۔مولانانے کہاکہ پیغمبر اسلام نےفرمایاہے کہ میرا حسینؑ ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہے ۔اگر ہدایت اور نجات چاہیے تو درامام حسینؑ پر آنا ہوگا۔مجلس کے آخر میں مولانانے کربلا کے میدان میں امام حسینؑ کے ورود کو بیان کیا ۔بنی اسد سے کربلا کی زمین کی خریداری اور ان سے کئی گئی وصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ،جس پر سامعین نے بے حد گریہ کیا۔