نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے مہنت نرسنگھ آنند کی مذمت کرتے ہوئے شیعہ عالمِ دین اور امام جمعہ مولانا کلبِ جواد نقوی نے کہا کہ مہنت نرسنگھ آنند جیسے لوگ ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔
مولانا نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ہر کوئی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کبھی کوئی شخص حکومت سے عہدہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیتا ہے، تو کبھی کوئی شخص حکومت سے سیکیورٹی حاصل کرنے کے لئے ایسا کرتا ہے۔
انہوں نے نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی صرف ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔