اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے معروف عالم دین مولانا عمران رحمانی نے بتایا کہ رمضان المبارک حدیث پاک کی روشنی میں بلاشبہ رحمتوں بھرا مہینہ ہے۔ اس میں جتنی بھی عبادات کی جائے کم ہے۔اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے، دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کیسے گزاریں انہوں نے کہا کہ مغفرت کے عشرہ میں زیادہ سے زیادہ اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کرنا ہے اور اللہ سے اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ بندوں کو اپنے گناہوں کے بارے میں زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے، اس لیے عشرے مغفرت میں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کریں اور جن گناہوں سے توبہ کر چکے ہیں اسے دوبارہ نہ کرنے کی کوشش کریں۔اس عشرہ میں انسان اپنے گناہوں کی معافی چاہتا ہے اور اللہ رب العالمین جو نہایت رحم والا ہے، وہ صدق دل سے معافی چاہنے والے بندوں کو معاف کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل ایمان کو اس عشرے میں زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار و عبادت کرنے کی تلقین کی گئی ہے، چونکہ اسی عشرہ میں انسان اپنے گناہوں کی معافی چاہتا ہے اور اللہ رب العالمین جو نہایت رحم والا ہے ،وہ صدق دل سے معافی چاہنے والے بندوں کو معاف کرتا ہے۔انسان اس روئے زمین پر جانے انجانے بہت سے گناہیں ایسے کرتا ہے جس کا ادراک خود اسے نہیں ہوتا، اس لئے روزہ داروں کو چاہئے کہ اس عشرے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اللہ رب العزت کو منا کر اپنے گناہوں کی بخشش کی دعا مانگے۔