کورونا کیسز میں تخفیف ہونے کے ساتھ ہی کورونا کا خوف عوام میں اب کافی کم دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ذریعہ عوام کو کورونا پروٹوکال پر عمل آوری کرانے کی سرگرمیاں کم و بیش جاری ہیں۔
اس درران ذی الحجہ کا چاند بھی نظر آ چکا ہے لیکن گذشتہ تین مرتبہ سے رامپور کی عید گاہ میں نماز کی ادائیگی نہیں ہو سکی تھی۔ اسی وجہ سے مسلمان اس مرتبہ عید کی نماز اور قربانی کے عمل سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔
اس متعلق ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران جمیعت علماء ہند، رامپور کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی بتایا کہ کہ جمیعت علماء ہند کا وفد اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ سے ملاقات کرنے گیا تھا، حالانکہ وہ کل لکھنؤ گئے ہوئے تھے اس لئے ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔