جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی دو ججوں کی بینچ نے اترپردیش حکومت کے خلاف اپنے فیصلے میں سُپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت سے کہا کہ 'وہ سی اے اے مخالف مظاہرین کی جائیدادوں کو واپس کرے UP Gov Restore Properties of Anti-CAA Protesters جو اس نے 2019 میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے ضبط کی تھی۔
جمیعت العلما ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے سُپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور حکومت کی جانب سے ان کی جائیدادیں قرق کرنے کے نوٹس دیے گئے تھے، کورٹ نے ان مقدمات کو واپس لینے کی بات کہی ہے۔ Arshad Madni Welcomes SC Decision on Anti-CAA Protesters