ملک میں کورونا وائرس میں اضافہ Corona Virus Surge In India کے پیش نظر جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جانوں کی حفاظت کے لئے ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری سے حفاظت کا واحد حل ویکسین لینا ہے۔
ارشد مدنی نے ٹیکہ کاری کو لے کرعوام سے کی اپیل انہوں نے کہا کہ جو لوگ ویکسینیشن سے متعلق خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔ اس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ افواہوں اور ویکسین سے متعلق بے بنیاد باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ویکسین لینے کو ترجیح دیں۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دنیا میں ایسی بہت سی مہلک بیماریاں آچکی ہیں جن سے حفاظت اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے حکومت نے ادویات اور ٹیکہ مہیا کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی رفتار ابھی تھمی نہیں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2,86,384 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ اس وائرس سے 573 اموات درج کی گئی۔ اس کے بعد ملک میں ایکٹو کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز
وہیں کورونا کی مثبتیت کی شرح 16 فیصد سے بڑھ کر 19.5 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 62 ہزار 261 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ ملک میں اب تک 72 کروڑ 21 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو کورونا وائرس کے 2 لاکھ 85 ہزار 914 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور 665 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔