دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم منیش سسودیہ کو ہندوستان میں جدید تعلیم کا موجد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دہلی میں تعلیم کو لےکر اسکیمیں بن رہی ہیں، جس کے سبب تعلیمی میدانوں میں انقلاب آرہاہے،انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیہ کی وجہ سے آیا ہے، دہلی میں تعلیم اور اسکولوں کے نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جو اس سے قبل نہیں ہوا ہے۔ Akhtar Iman criticizes Kejriwal
انہوں نے کہا کہ آج ملک کی دیگر ریاستیں دہلی کے تعلیمی نظام کو اپنانا چاہتی ہیں،یہاں کی تعلیمی نظام کی تعریف غیر ممالک میں بھی کیا جاتا ہے. کیجروال کے اس بیان پر دیگر لوگوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ایم آئی ایم بہار کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ اروند کیجروال کو شاید تاریخ کا علم نہیں ہے، ہندوستان میں جب بھی جدید تعلیم کی بات ہوگی تو اس کے معمار مولانا ابوالکلام آزاد کہلائیں گے، انہوں نے ہندوستان کو تعلیمی نظام بنا کر دیا ہے اسی نظام پر آج تک تعلیمی نظام رواں دواں ہیں، انہوں نے ہندوستان کو یو جی سی جیسے ادارے دئے، اسی طرح تعلیمی منصوبوں میں ان کی نمایاں خدمات ہیں جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا، شاید کیجروال یہ سب بھول گئے، ورنہ وہ اس طرح کی بیان بازی کرنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ ضرور کرتے۔
اخترالایمان نے کہا کہ کیجروال جس تعلیمی ماڈل کی بات کر رہے ہیں دراصل وہ بی جے پی کا منصوبہ بند ماڈل ہے، اور یہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ کیجروال کی سیاسی پیدائش بی جے پی کی دین ہے، دھرنے مظاہرہ اور لوک پال بل کے بہانے اقتدار میں پہنچے اور اسی وعدے کو بھول گئے جس کی وجہ سے عوام نے انہیں ووٹ کیا تھا۔