اردو

urdu

By

Published : Jan 3, 2021, 5:48 PM IST

ETV Bharat / state

جونپور: غریبوں میں کمبل تقسیم

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی حلقہ کے محلہ راسمنڈل میں نزد گرو دوارا مولانا ابوالعرفان خان ندوی میموریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی جونپور کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا۔

maulana abul irfan nadwi society distributed blanket of needy in jaunpur
مولانا ابوالعرفان ندوی سوسائٹی کی جانب سے غریبوں میں کمبل تقسیم

مولانا ابو العرفان خان ندوی سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور آئے ہوئے مہمانوں نے اظہارِ خیالات کرتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیا۔

دیکھیں ویڈیو

مولانا ابو العرفان خان ندوی میموریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر نعمان خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے نام سے منسوب سوسائٹی کے زیر اہتمام ان لوگوں کو اعزاز و انعام دیا گیا، جو کورونا وباء کے دوران عوام کی خدمت کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس سوسائٹی کے ذریعہ 200 ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا اور یہ کام پانچ سالوں سے مسلسل کرتا آرہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد کرکے محض لوگوں میں خدمتِ خلق کے تئیں بیداری پیدا کرنا مقصد ہے تاکہ لوگ اپنی وسعت کے مطابق غریبوں و محتاجوں کی مدد کریں۔

مولانا ابوالعرفان ندوی سوسائٹی کی جانب سے غریبوں میں کمبل تقسیم

مزید پڑھیں:

بے موسم بارش اور شدید ژالہ باری سے کسان مایوس

اس موقع پر علاقائی سبھاسد ابوذر شیخ، ایکزیکٹیو آفیسر نگر پالیکا سنتوش کمار مشرا،نگر پالیکا کے سابق چیئرمین دنیش ٹنڈن، مولانا انوار احمد قاسمی، نکھیلیش سنگھ، الماس احمد صدیقی وغیرہ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details