اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہماری لڑائی ظلم اور زیادتی کے خلاف ہے' - راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی کی خبر

راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پہنچ کر مظاہرین کو خطاب کیا اور کہا کہ ہماری لڑائی ظلم و زیادتی کے خلاف ہے۔

راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی
راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی

By

Published : Jan 28, 2020, 10:25 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:10 AM IST

اُترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ آج 12 ویں دن بھی جاری ہے۔

راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے آج گھنٹہ گھر پہنچ کر مظاہرین کو خطاب کیا۔

راشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کسی سیکولر پارٹی، حکومت کی حمایت یا مخالفت کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ ظلم و زیادتی کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔

مولانا عامر رشادی نے کہا کہ خواتین جو احتجاج کر رہی ہیں ان کا مقصد دوسرے ممالک سے آئے ہوئے ہندوؤں کے خلاف نہیں ہے۔

ہمارا کہنا ہے کہ کوئی بھی پریشان حال شخص بھارت آئے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس کا پیمانہ مذہب کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔

مولانا نے کہا کہ جو شخص ظلم و زیادتی کا شکار ہوتا ہے اس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے پر حکومت ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے، ہم سرکار کے بے ایمانی کے خلاف ہیں۔ ہر چیز کو ووٹ سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہیے۔ ہماری لڑائی ظلم کے خلاف ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details