سولار پاور پلانٹ کی عالیشان عمارت خستہ حالی کا شکار ہگئی ہے یہاں تقریباً 12 کروڑ روپے قیمت کے سولار پلیٹ نصب کیے گیے ہیں لیکن مرمت اور دیکھ بھال کی کمی سے اب یہ ناکارہ ہو چکی ہیں۔
سولار پاور پلانٹ عدم توجہی کا شکار، ویڈیو ابتدائی دور میں یہاں 100 کے وی غیر روایتی توانائی پیدا کرنے کا ہدف طے کیا گیا تھا جس میں 100 میگاواٹ تک اضافہ کئے جانے کی تیاری تھی۔
یہ سولار انرجی پلانٹ 32 ایکڑ رقبے میں تیار کیا گیا ہے جس میں ملازمین کی رہائش کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔
سولار پاور پلانٹ میں ملازمین کو فراہم کی گئی بنیادی سہولیات بھی اب باقی نہیں رہیں یہی وجہ ہے کہ پلانٹ کے چوکیدار تالا بند کر کئی روز تک غائب رہتے ہیں۔
کروڑوں روپے کی لاگت والے سولار انرجی پلانٹ کا کوئی پرساں حال نہیں ہے، نہ یہاں کوئی انجینئر تعینات ہے اور نہ ہی افسر۔