ماہ محرم کے پیش نظر منعقد اس میٹنگ میں محرم کی دسویں تاریخ کو برآمد ہونے والے تعزیہ جلوس کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ اس میٹنگ کے دوران کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کے مطابق تعزیہ داری کا اہتمام کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جس کے بعد پولس اور تعزیہ کمیٹی کے ذمہ دار مشترکہ طور پر اس پر عمل درآمد کرانے پر متفق رہے۔