اترپردیش میں پنچایت انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے اس دوران آج ضلع مئو میں پنچایت انتخاب کے لئے ریزرو کئے گئے سیٹوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
مئو: پنچایت انتخاب کے لیے ریزرو نششتوں کی فہرست جاری - مئو نیوز
ضلع مئو میں پنچایت انتخاب کے لئے ریزرو کی گئی سیٹوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس فہرست پر اقلیتی طبقے نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اس مرتبہ انتخابات میں کئی مسلم اکثریتی پنچایتوں کو خاص طبقات کے لئے ریزررو کیا گیا ہے۔ جس سے اقلیتی طبقہ میں کافی مایوسی ہے۔
مسلم اکثریت والی رسول پور، بی بی پور، سپاہ ابراہیم آباد، قاری ساتھ، سرائے خواجہ سمیت تقریبا دو درجن گاؤں اور پنچایتوں کو بھی خاص طبقات کے لئے ریزرو کیا گیا ہے۔ جہاں مسلم آبادی بڑی تعداد میں موجود ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق قاری ساتھ پنچایت کو گزشتہ دو انتخاب سے او بی سی کے زمرے میں رکھا گیا تھا، اس مرتبہ بھی اسے کوٹے میں ڈال دیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق مسلم اکثریتی پنچایتوں میں ووٹروں کی تعداد دو سے تین ہزار کے درمیان ہے لیکن آج بھی سڑک اور سیور جیسی بنیادی سہولیات کا ان گاؤں میں فقدان ہے۔
TAGGED:
sc reserved