اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیرمال اور باقر خوانی کے تندور بند - لاک ڈاؤن کے دوران سحر و افطار کا سامان فروخت کرنے والی تمام تمام دکانیں بند

ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں شیر مال اور باقرخوانی کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، یہ اشیاء روزہ دار کے دستر خوان کا اہم حصہ ہوتے ہیں لیکن اس بار لوگ ان کے ذائقے سے محروم ہیں۔

ماہ رمضان کے دوران شیرمال اور باقر خوانی کے تندور بند
ماہ رمضان کے دوران شیرمال اور باقر خوانی کے تندور بند

By

Published : May 1, 2020, 11:08 AM IST

اترپردیش کے ضلع مؤ میں لاک ڈاؤن کے دوران سحر و افطار کا سامان فروخت کرنے والی تمام تمام دکانیں بند ہیں، شیرمال اور باقر خوانی کے تندور ٹھنڈے پڑے ہیں۔

مزید یہ کہ انتظامیہ اور پولس کی جانب سے مالی طور پر کمزور ان مزدوروں کو اب تک کوئی بھی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ماہ رمضان کے دوران شیرمال اور باقر خوانی کے تندور بند

واضح رہے کہ یہاں شیرمال اور باقر خوانی کی دکانیں 25 مارچ سے ہی بند ہیں، کاریگر بے روزگار ہیں اور انھیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

چونکہان کاریگروں کو ماہ رمضان میں اچھی آمدنی ہو جاتی تھی لیکن اب لاک ڈاؤن کے سبب رمضان المبارک میں بہتر آمدنی کی امید لگائے بیٹھے روٹی کاریگر مایوس ہیں۔

تندور کاریگروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق یہاں کھانے پینے کی تمام دکانیں مشروط طور پر کھلی رکھنے کو کہا گیا ہے لیکن مقامی پولیس و انتظامیہ انھیں دکانیں کھولنے اور تندور لگانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details