اترپردیش کے ضلع مئو کے سرحدی علاقوں میں آئے سیلاب نے یہاں کے باشندوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گھروں میں پانی داخل ہونے کے بعد یہ لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی تلاش کر رہے ہیں۔
ضلع مئو کے غزیاپور گاؤں پنچایت کے باشندوں نے سڑکوں کو ہی اپنا آشیانہ بنانا شروع کر دیا ہے، گاؤں چھوڑتے وقت جلد بازی میں جو کچھ بھی ان کے ہاتھ لگا اسے لے کر یہ لوگ سڑک پر آگئے اور کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
بانس اور پلاسٹک کی مدد سے تمبو تیار کرکے مقامی باشندے اپنے اہل خانہ کو عارضی چھت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بزرگ ہو یا بچے سبھی تمبو لگانے میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔