اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: گندم کی فصل تیار، کٹائی کا مسئلہ درپیش - گندم کی فصل کی کٹائی سے مزدوروں کو بھی فائدہ ہوتا ہے

اترپردیش کے ضلع مئو میں کسانوں کی فصل تیار ہے مگر لاک ڈاون کے نفاذ نے ان کے گندم کی کٹائی پر بھی لاک لگا دیا ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ کسان اپنے فصلوں کی کٹائی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔

کاشتکاروں کی گندم کی تیار ۔ فصل کاٹنے کا مسئلہ درپیش
کاشتکاروں کی گندم کی تیار ۔ فصل کاٹنے کا مسئلہ درپیش

By

Published : Apr 19, 2020, 7:36 PM IST



ہر سال اس موسم میں مزدور دہلی، ممبئی ودیگر شہروں سے اپنے گھروں کو واپس لوٹتے تھے، لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے حالات مختلف ہیں۔ مزرور لاک ڈاؤن میں قید ہیں، کاشتکار ان کے آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں. گندم کی فصل کی کٹائی سے مزدوروں کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور کاشتکار سال بھر کا اناج حاصل کر لیتے ہیں.

فصل کاٹنے کا مسئلہ درپیش
کاشتکاروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس ضمن میں فوری اقدامات کرے. ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے اترپردیس حکومت نے ریاست راجستھان کے شہر کوٹہ سے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کر رہے طلبا کو واپس اپنے گھروں کو پہنچا رہی ہے ویسے ہی مزدوروں کی بھی مدد کرے تاکہ وہ مزدوری کرکے روزی روٹی بھی کما سکیں اور کسانوں کو ان کی فصل کی قیمت بھی مل جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details