کسانوں اور مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف مئو کے مظاہرے میں مول نواسی سماج پارٹی نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر پسماندہ طبقات کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا۔
مئو: کسان تنظیم کا حکومت کے خلاف احتجاج
ریاست اتر پردیش کے شہر مئو میں مول نواسی سماج پارٹی نے حکومت کی پالیسیوں اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف راستہ روک کر احتجاج کیا۔
کسان تنظیم کا حکومت کے خلاف احتجاج
احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ 'بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر حکومت سی اے اے اور این آر سی جیسے قانون نافذ کر دیتی ہے تا کہ مظلوموں کی آواز کو دبایا جاسکے نیز ان کی توجہ بھٹکا سکے۔
مظاہرین نے سڑک جام کرتے ہوئے حکومت سے 11 نکاتی ایجنڈا منظور کئے جانے کا مطالبہ کیا، پولس نے مظاہرہ کی قیادت کر رہے ضلع پنچایت رکن ادھیش باغی کو گرفتار کر لیا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:03 PM IST