اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: سڑک حادثے میں کسان کی موت

آوارہ جانوروں سے تحفظ کے لئے کسان سدھئی یادو اپنے کھیتوں کی نگرانی کرنے گیا تھا۔ واپسی میں سڑک پار کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مئو: سڑک حادثہ میں کسان کی موت
مئو: سڑک حادثہ میں کسان کی موت

By

Published : Jul 8, 2020, 1:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو کے قومی شاہراہ 29 پر ایک سڑک حادثے میں کسان کی موت ہو گئی۔ بنارس - گورکھپور شاہراہ 29 پر واقع مرزا جمال پور موضع کے قریب یہ دردناک واقعہ پیش آیا۔

مئو: سڑک حادثہ میں کسان کی موت

دراصل دیر شب آوارہ جانوروں سے تحفظ کے لئے کسان سدھئی یادو اپنے کھیتوں کی نگرانی کرنے گیا تھا۔ واپسی میں سڑک پار کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی کیسان کے اہل خانہ جائے واردات سے کسان کو اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے کسان کو مردہ قرار دے دیا۔

اس حادثہ سے غریب کسان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی گھوسی کوتوالی پولس اسپتال پہنچی۔

ابتدائی جانکاری حاصل کرنے کے بعد پولس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 'آوارہ جانوروں کی وجہ سے کاشتکاری صنعت کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ کسانوں کی راتیں اکثر آوارہ جانوروں سے اپنی کاشت کو محفوظ رکھنے میں جاگتے ہوئے گزر رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details