ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں بیسک ایجوکیشن سسٹم میں بہتری کے لئے جدید تکنیک کا استعمال شروع کیا گیا ہے۔ پرائمری اسکولوں میں اسمارٹ کلاسز تیار کئے جا رہے ہیں۔ یہاں ایل ای ڈی ٹی وی اور پروجیکٹر کی مدد سے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
مئو: پرائمری اسکولوں میں اسمارٹ کلاسز کا قیام
ضلع مئو کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں نئے سیشن کی تیاری کے تحت اسمارٹ کلاسز شروع کی جارہی ہے۔ اس کے لیے یہاں ایل ای ڈی ٹی وی اور پروجیکٹر کی مدد سے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
لاک ڈاؤن کے دوران مئو میں ابتدائی تعلیم کی کوشش بھی جاری رہی۔ اساتذہ نے 'تعلیم آپ کے دروازے پر' پروگرام کے ذریعہ بچوں تک رسائی کی۔ وہ گھر گھر جا کر بچوں میں لکھنے پڑھنے کی دلچسپی میں اضافہ کرتے رہے ہیں۔ اس دوران کووڈ-19 کی گائیڈ لائن کا پورا خیال رکھا گیا۔ ایسے ہی ایک اسمارٹ کلاس کے افتتاحی تقریب میں مئو کے بی ایس اے نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ایپ کے ذریعے تعلیم دینے کے فائدوں سے روشناس کرایا گیا۔ اترپردیش کے محکمہ بیسک تعلیم کے ذریعے اس سال اپریل سے نئے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اسمارٹ کلاسز اس کا ایک اہم حصہ ہے۔