ماہر تعلیم ڈاکٹر کرونا ندھان اپادھیائے کے مطابق جدید دور میں اعلیٰ تعلیم کو معیاری بنائے جانے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری ایک بہتر قدم ہوگا۔ انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
بجٹ 2020-21 پر ماہرین تعلیم کے ملے جلے تاثرات - ماہر تعلیم ڈاکٹر کرونا ندھان اپادھیائے
مرکزی حکومت کے پیش کردی بجٹ 2020-21 میں شعبۂ تعلیم میں ایف ڈی آئی کو منظوری دیے جانے پر ماہر تعلیم کی مختلف آرأ سامنے آرہی ہیں۔
ماہر تعلیم کی مختلف آرأ
جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے سند یافتہ و پروانچل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر راہل کمار کہتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو حکومت پبلک سیکٹر سے مدد دے تاکہ کم خرچ میں بھی طلبا کو تعلیمی سہولت فراہم ہو سکے۔
راہل کہتے ہیں کہ ہائر ایجوکیشن فائننس اتھارٹی کو اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے لیکن شعبۂ تعلیم میں ایف ڈی آئی کو منظوری ملنے پر انھوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 8:26 PM IST