مئو میں عام آدمی پارٹی کے بعد اب کانگریس بھی مسلم اکثریتی گاؤں، پنچایتوں کا رخ کررہی ہے۔ گاؤں پنچایتوں میں چوپال لگا کر عہدیدار کانگریس پارٹی کو مسلمانوں کا خیر خواہ بتا رہے ہیں۔
کانگریس اپنا کھویا وقار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کی کوشش ہے کہ پرانے کانگریسیوں کو واپس لاکر ایک بار پھر پارٹی کو مضبوط کیا جائے۔
گاؤں پنچایتوں میں کانگریس کا بنیادی طور پر ووٹر رہا مسلم طبقہ چوپال میں کانگریس پارٹی کی کمی گنوا رہا ہے۔ پرانے کانگریسی رہے خان پور بزرگ گاؤں کے نثار احمد خان کہا کہ کبھی کانگریس کے عہدیدار ایئرکنڈیشن کے باہر نہیں نکلتے تھے آج انہیں کوتاہیوں کی وجہ سے اسے گاؤں میں چوپال لگانی پڑرہی ہے۔
اترپردیش میں گاؤں پنچایتوں کے انتخاب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ کانگریس پارٹی کوشش کر رہی ہے کہ گاؤں میں کانگریس کا ووٹ بینک رہا عام آدمی ایک بار پھر پارٹی سے جُڑ جائے۔