مرکز نے دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کررہے طلبا و طالبات کے لئے خاص پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کررہے بچے تکنیکی اعتبار سے شہری بچوں سے کم تر نہ رہیں۔
مرکزی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو اس مہم کی کمان سونپی گئی ہے۔ مئو ضلع کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے۔ یہاں بچے سائنسی ترقی کی جانکاری حاصل کر رہے ہیں۔