اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: تہواروں کے پیش نظر انتظامیہ کی گائیڈ لائنز جاری - پولیس کی جانب سے جاری کردہ گائید لائنز

ریاست اترپردئش کے ضلع مئو میں ہولی اور شب برات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے کے لیے انتظامیہ نے گائیڈ لائنز جاری کی ہے۔

guide lines in view of festivals
guide lines in view of festivals

By

Published : Mar 25, 2021, 8:03 PM IST

مئو ضلع میں ہولی اور شب برات کے موقع پر کسی بھی طرح کی بدنظمی کے خلاف انتظامیہ کمر بستہ ہے اور اس سلسلے میں پولس ریکارڈ میں مشتبہ افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی طرح امن و امان خراب نہ ہو۔

تہواروں کے پیش نظر انتظامیہ کی گائیڈ لائنز

پولیس کی جانب سے جاری کردہ گائید لائنز کے بعد دیہی علاقوں میں پولس گشت میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

افسران کے مطابق پورے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ امن کمیٹی کی میٹنگ لے رہا ہے۔ میٹنگ میں متعلقہ علاقوں میں رہائش پذیر تمام مذاہب کے معزز افراد کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن طریقے سے اپنے تہوار اور مذہبی رسومات ادا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details