اردو

urdu

ETV Bharat / state

متھرا : 50 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش گرفتار

نوہ جھیل تھانے کے تھانہ انچارج انسپکٹر لوکیش بھاٹی کے مطابق انعامی بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے ایک موٹر سائیکل، ایک طمنچہ، کارتوس وغیرہ برآمد کئے ہیں۔

By

Published : Sep 23, 2020, 5:19 PM IST

arrested
arrested

اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور نوھ جھیل پولیس کی مشترکہ ٹیم نے باجنا علی گڑھ شاہراہ پر ہوئی مڈھ بھیڑ میں ایک 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا 'مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف اور نوہ جھیل پولیس ٹیم نے باجنا علی گڑھ شاہراہ پر ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ انعامی رامو کا ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مڈھ بھیڑ میں رامو کے پیر میں گولی لگی ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے'۔

نوہ جھیل تھانے کے تھانہ انچارج انسپکٹر لوکیش بھاٹی کے مطابق انعامی بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے ایک موٹر سائیکل، ایک طمنچہ، کارتوس وغیرہ برآمد کئے ہیں۔ وہ قتل، لوٹ، ڈکیتی، عصمت دری وغیرہ کے معاملے میں کافی دنوں سے پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیے
بہرائچ : سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

ایس ایس پی ڈاکٹر گورو گرور نے بتایا 'بدمعاش رامو کی کریمنل ہسٹری ملی ہے۔ گینگ کے دیگر اراکین کی جانکاری بھی ملی ہے۔ ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details