اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احجاجی مظاہرہ

اترپردیش کے بریلی میں آج جماعت رضائے مصطفیٰ کی جانب سے فضل الرحمٰن اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

By

Published : Apr 9, 2021, 9:09 PM IST

Massive protest against Narsingh Nand Saraswati in Bareilly
بریلی میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احجاجی مظاہرہ

بریلی میں جماعت رضائے مصطفیٰ نے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ جماعت رضائے مصطفیٰ نے الزام عائد کیا کہ نرسنگھانند سرسوتی کے نازیبا بیانات سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور اس نے جان بوجھ کر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

بریلی میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احجاجی مظاہرہ

جماعت رضائے مصطفیٰ کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسہ مختلف علمائے کرام و رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو پامال کرنا ایک مشغلہ بن گیا ہے اور قرآن پاک و پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنا فیشن بن گیا ہے۔

بریلی میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احجاجی مظاہرہ

جلسہ میں نرسنگھانند سرسوتی اور شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جماعت رضائے مصطفیٰ نے بریلی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم روانہ کیا۔ میمورنڈم میں نرسنگھانند سرسوتی اور وسیم رضوی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بریلی میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ کچھ روز قبل دہلی پریس کلب میں یتی نرسنگھانند نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

بریلی میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احجاجی مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details