نوئیڈا مہا نگر کانگریس کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں سیکڑوں کانگریسی کارکنوں نے نوئیڈا سیکٹر 16 اے میں زی نیوز ہیڈ کوارٹر کے باہر زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے زی نیوز کا پتلا نذر آتش کیا ۔اس موقع پر نوئیڈا مہا نگر صدر رام کمار تنور نے کہا کہ زی نیوز کی گندی اور نفرتی ذہنیت کی وجہ سے ہی ملک میں ہنگامہ اور دنگے ہو رہے ہیں۔اس دوران پولیس نے بہت سے کانگریسیوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ Congress Workers Protest against Zee News
زی نیوز کے خلاف کانگریس کارکنوں کا زبردست مظاہرہ کانگریسوں نے ہنگامہ کیوں کیا؟دراصل راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ وایناڈ کے دورے پر ہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے وائناڈ دفتر میں توڑ پھوڑ کے بارے میں کہا کہ دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے بچے ہیں۔ جس کے بعد ایک نجی چینل نے ادے پور واردات کے ملزمین کو جوڑ کر راہل گاندھی کا بیان چلا دیا۔ ویڈیو وائرل ہوا، لوگوں نے اسے شیئر کرنا شروع کردیا، جس کے بعد کانگریس حرکت میں آگئی اور اصل ویڈیو شیئر کرکے سچ بتا دیا۔
تنور نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے وائیناڈ دفتر کے توڑنے جانے کے تعلق سے راہول گاندھی کے بیان کو توڑ مڑوڑ کر راجستھان کے ادے پور کی واردات سے جوڑ کر شائع کیا تاکہ راہل کی شبیہ داغدار اور خراب ہو۔ انھوں نے کہا زی نیوز بی جے پی کے اشاروں پہ چلنے والا نیوز چینل ہے جو صرف بی جے پی کے اشاروں پر خبریں نشر کرتا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں نفرت کا ماحول ہے اور فسادات ہو رہے ہیں آپسی بھائی چارہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔یہ چینل کانگریس اور دیگر پارٹیوں کی منفی شبیہ پیش کر رہا ہے۔کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس خبر کو چلانے والے اینکر کو فوری اثر سے زی نیوز سے ہٹایا جائے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا جائے۔ ملک کی بربادی کے ذمہ دار مودی میڈیا کے خلاف لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Rahul Slams BJP & RSS: ای ڈی کی پوچھ گچھ میرے لیے تمغہ، راہل گاندھی
اس موقع پر خاص طور پر نوئیڈا میٹروپولیٹن صدر رام کمار تنور، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اوم ویر یادو، یوتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری دیپک چوٹی والا، میٹرو پولیٹن نائب صدر ہریندر شرما، رام کمار شرما، پرنس آئی،ہرلین باجوہ، جتیندر چودھری، یوتھ ضلع صدر پرشوتم ناگر، نائب صدر للت آوانہ، کسان کانگریس ضلع صدر گوتم آوانہ، ضلع صدر بجیندر یادو، سنجیو شرما،رینو، پنکھوری گپتا، یشونت، ساگر بینیوال، بجیندر سنگھ، وریندر اگنی ہوتری، ببلو، راجیندر شرما، امول وغیرہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔