سنبھل: اترپردیش کے سنبھل ضلع میں وزیراعلیٰ کی چیف منسٹر ماس میرج اسکیم کے تحت ضلع کے مختلف بلاکس میں اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران 211 جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ تقریبات کا اہتمام وزیراعلیٰ کی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت کیا گیا۔ آج بھی ہمارے ملک میں بہت سے غریب گھرانے ایسے ہیں جن کے لئے بیٹیوں کی شادی کرانے کے لئے بڑی پریشانیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مہنگائی کے اس برے دور میں ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ریاست اتر پردیش کی حکومت نے ان غریب خاندانوں کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے چیف منسٹر ماس میرج اسکیم شروع کی ہے۔اس اسکیم کے تحت ریاست میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں حکومت ہر جوڑے پر 51000 روپے خرچ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 35000 روپے کی مالی امداد بیٹی کے بینک اکاؤنٹ میں یہ رقم راست منتقل کی جاتی ہے۔