مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے گورنمنٹ انٹر کالج کے میدان میں آج (مکھیہ منتری ساموہک وواہ یوجنا) وزیراعلی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 943 ہندو مسلم جوڑوں نےازدواجی زندگی سے منسلک ہوگئے ۔
اس موقع پر کل 943 جوڑوں میں 279 مسلم جوڑوں نے شادھی کے اٹوٹ بندھن میں بندھ گئے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے دولہا اور دلہن کو 35۔35 ہزار روپے اور ضروریات کے سامان تحفے میں دئیے گئے۔ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے والے جوڑوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
مکھیا منتری ساموحیک ویوہ یوجنا سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت اجتماعمی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مظفرنگر ضلع کے 9 بلاکس سے آئے ہوئے 943 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہو گئے۔اس تقریب میں مرکزی ریاستی وزیر اور مظفر نگر سے رکن پارلیمان ڈاکٹر سنجیو بالیان نے تمام شادی شدہ جوڑوں کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ۔