میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجی تنظیم خدمت خلق کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہوگئے۔اجتماعی شادیوں کی تقریب کے انعقاد کا مقصد سماج سے جہیز کی لعنت اور فضول اخراجات کا خاتمہ کرنا ہے۔
سماجی تنظیم خدمت خلق کے عہدیداران نے کہاکہ مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چند عرصے سے مسلم لڑکیوں کو بہکانے اور ان کو لالچ دیکر دوسرے مذہب میں شادی کرانے کی مبینہ طور پر مہم چلائی جا رہی ہے۔غریب مسلمانوں کی لڑکیاں اس سازش کا شکار ہو رہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر تنظیموں کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے تو مسلم لڑکیوں کو سازش کرنے والوں سے بچایا جا سکتا ہے۔مسلم لڑکیوں کو خوشحال زندگی گزارنے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔