آج پورے ملک میں حضرت علی کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے جلوس و اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔ امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس ماتم و نوحہ خوانی کر کے حضرت علی علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
مرادآباد:حضرت علی علیہ السلام کا تابوت برآمد ریاست اتر پردیس کے ضلع مرادآباد کے آزاد نگر میں واقع امام بارگاہ میں حضرت علی علیہ السلام کا تابوت آج صبح بعد نماز فجر کے برآمد کیا گیا۔
سید عباس حیدر زیدی نے نوحہ خوانی کرتے ہوئے حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت علی علیہ السلام کو مسجد میں 19 رمضان کو ابن ملجم نے حضرت علی کو نماز پڑھتے وقت ضربت ماری تھی تین دن تک مسجد میں زخمی ہونے کے بعد 21 رمضان کو حضرت علی کی شہادت ہو گئی تھی۔ اسی سلسلے میں شیعہ مسلم مذہب کے پہلے امام حضرت علی علیہ السلام کا غم مناتے ہیں اور ان کی یاد میں تابوت برآمد کرتے ہیں۔
کورونا وائرس بیماری کی وجہ سے صرف چند لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور دو گز کی دوری کے فاصلے پر رہتے ہوئے آزاد نگر شیعہ مسجد میں حضرت علی علیہ السلام کا تابوت برآمد کیا جہاں لوگ آتے رہے اور تابوت کی زیارت کی۔