اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Woman Commits Suicide گھریلو تنازع سے پریشان دو شادی شدہ خواتین نے خود کشی کرلی - گھریلو تنازعہ کی وجہ سے خاتون نے خود کشی کی

مظفر نگر میں گھریلو تنازع کی وجہ سے دو شادی شدہ خواتین نے ایک ساتھ خود کشی کر لی، جس کی وجہ سے علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ Two Married Woman Commited Suicide

Two Married Woman Commited Suicide
مظفر نگر میں گھریلو تنازعہ سے پریشان دو شادی شدہ خواتین نے خود کشی کر لی

By

Published : Sep 4, 2022, 7:26 PM IST

مظفر نگر:اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں کوتوالی کے محلہ مملانہ روڈ پر ڈرائیور جاوید کی دو بیویوں نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ Two Married Woman Commited Suicide

مظفر نگر میں گھریلو تنازعہ سے پریشان دو شادی شدہ خواتین نے خود کشی کر لی

معلومات کے مطابق ٹرک ڈرائیور جاوید کی بیوی افسانہ اور حنا نے آج صبح محلہ مملانہ روڈ پر اپنے گھر میں زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی۔ تفتیش میں مصروف پولیس کا کہنا ہے کہ جاوید کا ٹرک پکڑا گیا ہے۔ اسے ٹرک کو چُھڑوانے کے لیے رقم کی ضرورت تھی۔ جس کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ اس دوران جاوید کی دونوں بیویوں نے زہریلی اشیاء پی لی۔ دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بتا دیں کہ سٹی کوتوالی کے علاقے مملانہ روڈ کا رہائشی جاوید ولد نور محمد آئیشر کنٹینر چلاتا ہے۔ جاوید نے دو شادیاں کی تھیں۔ پہلی شادی چار سال قبل نیاجو پورہ گاؤں کی رہنے والی افسانہ سے ہوئی تھی۔ جاوید کے 3 بچے ہیں۔ جاوید نے دوسری شادی شاہ پور تھانہ علاقہ کے گاؤں شکارپور کی رہائشی حنا سے کی۔ دونوں بیویاں اس کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہتی تھیں۔

جاوید نے بتایا کہ وہ آئشر کنٹینر چلاتا ہے۔ اس کے کینٹر کا 4 ماہ قبل اے آر ٹی او نے معائنہ کیا تھا لیکن انشورنس اور فٹنس میں کمی پائی جانے کے بعد کنٹینر ضبط کر لیا گیا۔ کینٹر کو چھڑوانے کی کوشش کی لیکن کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ کنٹینر نہ چھوٹ پانے کی وجہ سے ان کے گھر میں کئی دنوں سے کافی تناؤ چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Fishermen Face Financial Crisis: گجرات ہائی کورٹ نے ماہی گیروں کو خودکشی کی اجازت نہیں دی

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح گھر کے اخراجات کو لے کر اس کا دونوں بیویوں سے کافی جھگڑا ہوا۔ جاوید نے بتایا کہ اس کے بعد اس نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرنے کی بات کی۔ جاوید نے بتایا کہ اس سے پریشان ہو کر اس کی دونوں بیویاں افسانہ اور حنا نے کوئی زہریلی چیز کھا لی۔ جس کی وجہ سے ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ دونوں خواتین کو ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ پایا۔ ایک ساتھ دو خواتین کی خودکشی کے معاملے کی خبر کو سن کر پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور باریکی کے ساتھ تفتیش میں جٹ گئے۔ فی الحال یہ خود کشی ہے یا کچھ اور یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ Married Woman Commits Suicide In Muzaffarnagar

ABOUT THE AUTHOR

...view details