دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں واقع کھیڑاا چوگن پور کے ایک کنبے نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی بڑے ہی سادگی سے کی ہے۔
ایک ہی منڈپ میں دو بیٹیوں کی شادی، جہیز میں محض 101 روپے - کورونا وائرس
اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے کھیڑا چوگان پور کے ایک کنبے نے بڑے سادگی سے اپنی دو بیٹیوں کی شادی ایک ہی منڈپ میں کردی ہے۔ جہیز میں صرف 101 روپے دے کر کنیہ دان بھی کردیا گیا۔
ایک ہی منڈپ پر دو بیٹیوں کی شادی، جہیز میں محض 101 روپے دیا گیا
شادی میں صرف 5 باراتی نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات کے دوران سماجی دوری کا بھی خیال رکھا گیا اور ماسک بھی استعمال کیا گیا۔ اہل خانہ کے عمائدین نے اپنے بچوں کو دعائیں دے کے رخصت کیا۔
واضح رہے کہ جہیز میں صرف 101 روپے دیئے گئے تھے۔ شادی میں آنے والے بزرگ افراد نے بھی دلہا دلہن کو دعائوں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی۔ کھیڑا چوگن پور گاؤں میں اس شادی کی بحث گریٹر نوئیڈا میں ہو رہی ہے۔