ضلع مئو میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔لاک ڈاؤن کے پہلے دن بازار مکمل بند رہے۔ سڑکوں پر سرکاری عملے کی گاڑیاں ہی نظر آئیں، حالانکہ یومیہ مزدور و دکانداروں نے لاک ڈاؤن کو غیر ضروری بتایا۔
مئو: دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، بازار مکمل بند
اتر پردیش میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ وہیں پولیس لاک ڈاؤن کے قوانین پرعمل کرانے کے لیے سڑکوں پر اتر گئی ہے۔
مئو: دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، بازار مکمل بند
مئو میں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری کام کے لیے موٹر سائیکل و رسوئی گیس جیسی ضروری خدمات دینے والی گاڑیوں کو ہی اجازت دی گئی ہے۔
لوگ بھی لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی رہے۔