جونپور: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع جونپور سمیت تمام اضلاع میں ربیع الاول کی آمد پر عید میلادالنبی کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ گلیوں،چوراہوں،رہائش گاہوں اور مسجدوں کو مسلمان آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے نسبت سے مختلف اقسام کی لائیٹوں اور جھالروں سے سجانے کا کام آخری مرحلے میں جاری ہے۔ اس ضمن میں شیراز ہند جونپور میں 12 ربیع الاوّل کو جشن یوم النبی و جلوس مدح صحابہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پورے اتر پردیش سے لوگ شامل ہوتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کے نومنتخب صدر شوکت علی عرف منا راجا نے ماہ ربیع الاوّل کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا بتایا کہ ایک ربیع الاوّل کو لے کر ہماری تیاریاں جاری ہیں۔ ہماری تمام تیاریاں جلوس کو لیکر تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔
منا راجا نے جونپور کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا جشن منائیں اپنے گھروں،گلیوں،محلوں اور مساجد کو سجائیں اور 28 ستمبر کو ہونے والے تاریخی جلسہ و جلوس میں شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔