شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ٹی اے) نے ہادی حسن ہال سے ٹراما سینٹر تک ایک احتجاجی مارچ نکال کر ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا،
احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 12 دسمبر کو متنازع تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل پر تھانہ سول لائن علی گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا اور 29 جنوری کو ممبئی سےحراست میں لینے کے بعد علی گڑھ عدالت میں پیش کیا گیا، اور حفاظت کی بنا پر ان کو متھرا جیل بھیج دیا گیا۔
اس کے بعد کورٹ میں ضمانت پیش کی گئی کورٹ نے ضمانت سنی اور ڈاکٹر کفیل کو ضمانت مل گئی، 12 تاریخ کو ان کو رہائی کا آرڈر بھیجا جس کو جیل انتظامیہ نے ماننے سے انکار کردیا اور ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے لگا دیا۔
ڈاکٹر کفیل پر لگائے گئے این ایس اے کے خلاف آج ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا، جس میں ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔