کورونا پر قابو پانے کے لئے بھارت میں لاک ڈاون کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس لاک ڈاون نے کی وجہ سے بیشتر کاروبار ٹھپ پڑچکے ہیں۔
مئو: کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی - تمام تر سرگرمیاں افطار تاوقت سحر جاری رہتا تھا
کورونا کے قہرکے سبب عالمی سطح پرمعاشی بحران کے اثرات نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں ۔ زندگی کا بیشتر شعبہ اس قہر سے دوچار ہے۔ بھارت میں بھی کورونا نے اپنی گرفت مضبوط تو کی مگر یورپی ممالک یا ترقی یافتہ ممالک کے بالمقابل یہاں کورونا کے پھیلنے کی رفتار میں کمی ہے۔
![مئو: کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6943770-85-6943770-1587873350821.jpg)
کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی ہے
اترپردیش کے شہر مئو کے بنکر اکثریت والے اس شہر میں فی الحال عام زندگی رک سی گئی ہے. لاک ڈاؤن کے بعد یہاں کے بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے. مئو شہر کا صدر چوک خاموش نظر آتا ہے. عام دنوں میں یہاں سے با آسانی گزر جانا بھی ممکن نہیں ہوتا، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد آمد و رفت نہ کے برابر ہے۔ کچھ یہی نظارہ مرزا ہادی پورہ علاقے کا بھی ہے. ۔
کورنا نے مئو کے بازاروں کی رونق چھین لی ہے