ملک میں کورونا انفیکشن کے سبب حکومت کی جانب سے آن لائن تعلیم کی شروعات کے نام پر نجی اسکولوں کی من مانی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب آن لائن تعلیم کے نام پر بچوں کے والدین سے موٹی فیس وصولنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت سبھی پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کی رقم طے کرے اور اسی کے مطابق فیس جمع کرائی جائے۔ ساتھ ہی رسوئی گیس کی سبسڈی کو دوبارہ سے بحال کرنے کی بھی مانگ کی۔