علی گڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں منگل کی دیر رات سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پنجاب سے آنے والی بس بے قابو ہو کر درجنوں گاڑیوں کو روندتے ہوئے ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ اس سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے دیر سے پہنچنے پر ہجوم نے توڑ پھوڑ کی اور پلوال روڈ کو بلاک کردیا۔ اسی دوران موقع پر پہنچے اعلیٰ پولیس افسران نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ سڑک حادثہ تھانہ ٹپل علاقے کے پلوال روڈ کے کرانہ علاقے میں پیش آیا۔ Bus Accident in Aligarh
پولیس کے مطابق نجی بس ہریانہ کے پلوال سے علی گڑھ کی طرف آرہی تھی۔ ٹبل کے قریب جاگرن میں شرکت کے لیے لوگ پہنچے تھے۔ اس دوران ایک بے قابو بس نے پلوال روڈ کے کرانہ کے قریب جاگرن میں شرکت کے لیے آنے والی 10 سے زائد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک کار بھی بس کی لپیٹ میں آ گئی۔ ان سب کو ٹکر مارتے ہوئے پرائیویٹ بس ڈیوائیڈر میں گھس گئی۔ جس کی وجہ سے 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والے زیادہ تر لوگ قریبی گاؤں میں جاگرن میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔