اردو

urdu

ETV Bharat / state

اُترپردیش: کثیر تعداد میں اعلیٰ افسران کے تبادلے - اترپردیش میں اعلیٰ افسران کا تبادلہ

یوگی حکومت نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا ہے، جن میں 25 آئی اے ایس سمیت پی سی ایس اور 22 آئی پی ایس افسران شامل ہیں۔

اُترپردیش میں افسران کا کثیر پیمانے پر تبادلہ

By

Published : Nov 1, 2019, 8:34 AM IST

Updated : Nov 1, 2019, 11:44 AM IST

ریاست اُترپردیش میں یوگی حکومت نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ جن میں 22 انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور 9 ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) سمیت کل 25 انڈین ایڈمنسٹریٹیو (آئی اے ایس) آفیسرز شامل ہیں۔

اس تبادلے کے بعد لکھنؤ کے ڈی ایم اب ابھیشیک پرکاش ہوں گے، جبکہ اس سے پہلے یہاں پر کوشل راج شرما ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

لکھنؤ کے ڈی ایم اب ابھیشیک پرکاش ہوں گے

خیال رہے کہ کوشل راج شرما کو وارانسی کا ڈی ایم بنایا گیا ہے، جبکہ للت پور کے نئے ڈی ایم کے طور پر یوگیش کمار شکلا اپنے عہدہ سنبھالیں گے۔

شہر رائے بریلی کے نئے ڈی ایم شبھرا سکسینہ کو بنایا گیا ہے، جبکہ ضلع بلیا کے نئے ڈی ایم کے طور پر ہری پرتاپ سنگھ اپنا عہدہ لیں گے۔

ریاست اترپردیش کے شہر مرزاپور کے نئے ڈی ایم کے طور پر سشیل کمار پٹیل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، فرخ آباد کا نیا ڈی ایم مانویندر سنگھ کو بنایا گیا ہے۔

اُترپردیش میں افسران کا کثیر پیمانے پر تبادلہ

شہر بریلی کے نو منتخب ڈی ایم کے طور پر نتیش کمار بنایا گیا، وہیں، ہمیرپر کے گیانیشور ترپاٹھی نئے ڈی ایم کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

آئی اے ایس سریندر سنگھ کو وزیراعلیٰ کا سپیشل سیکریٹری بنایا گیا ہے، بھوانی سنگھ کھگروت کو سپیشل توانائی سیکریٹری بنایا گیا، وہیں وجے وشواس پنت کو کے ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

آئی اے ایس کنجل سنگھ اور انوراگ پٹیل کو پی اے سی برانچ کا خصوصی سیکریٹری بنایا گیا، تو وہیں ویریندر سنگھ کو پنچایتی سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

یوگی حکومت نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا ہے

علی گڑھ اتھارٹی کا چارج منموہن چودھری کو دیا گیا، جبکہ پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کی ذمہ داری نیہا شرما کو بطور سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

آئی اے ایس نیہا پرکاش کو ایم ڈی یوپیڈیسکو بنایا گیا، تو وہیں دوسری جانب سوبربھات شکلا کو اسٹیٹ پراپرٹی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

آئی اے ایس دیویندر کشواہا کو وی سی اتھارٹی آگرہ بنایا گیا تو روی شنکر گپتا کو پی اے سی کا مخصوص سیکریٹری بنایا گیا

خیال رہے کہ اس کے علاوہ حکومت نے 16 دیگر آئی اے ایس افسران کا بھی ٹرانسفر کیا ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2019, 11:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details