اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: سڑک حادثات میں اب تک 70 مزدور ہلاک - لاک ڈاؤن

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی لاکھ کوششوں کے باوجود گھر لوٹ رہے مزدوروں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ان میں سے بہت سے اموات حادثات کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ کبھی وہ ٹرین حادثے کا شکار بنے، کبھی تیز رفتار موٹر گاڑی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کم از کم 70 مزدور ہلاک ہوچکے ہیں۔

many migrant workers killed in road accident
سڑک حادثات میں اب تک 70 مزدور ہلاک

By

Published : May 12, 2020, 5:23 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے اترپردیش اور بہار کے مزدوروں کی گھر واپسی جاری ہے۔ گاڑی اور اس طرح کے ذرائع نہ ملنے پر مزدور پیدل ہی اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مزدور آٹو یا سائیکل سے بھی سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کم از کم 70 مزدور ہلاک ہوچکے ہیں۔

جانیں کہاں اور کتنے مزدور ہلاک ہوئے ہیں:

اسی طرح لاک ڈاؤن کے بیچ اپنے گاؤں جا رہے چار مزدوروں نے یوپی اور ہریانہ میں مختلف حادثات میں اپنی جان گنوا دی۔ پولیس نے بتایا کہ ہریانہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے ایک ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔ وہیں دوسرے مزدور کی موت گذشتہ رات یوپی کے رائے بریلی میں ہوئی۔

ہریانہ کے امبالا کینٹ میں دو مزدور سڑک پر جارہے تھے، تبھی اچانک ایک ایس یو وی نے ان کو ٹکر مار دی۔ ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا، جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایک اور حادثے میں رائے بریلی میں 25 سالہ مزدور کو ٹکر مار دی گئی۔ شیو کمار داس بلند شہر سے کچھ لوگوں کے ساتھ سائیکل چلا کر بہار کے اپنے گاؤں جارہا تھا، تبھی اسے بھی ٹکر مار دی گئی۔ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق کار کی بریک فیل ہوگئی تھی جس کے بعد ڈرائیور کار پر قابو نہیں رکھ سکا۔

سڑک حادثات میں اب تک 70 مزدور ہلاک

ایک اور حادثے میں یوپی کے فتح پور ضلع میں سڑک حادثے میں ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی۔ یہ دونوں مہاراشٹر سے آنے والے مزدوروں کے ایک گروپ کے ساتھ تھے۔ یہ مزدور اترپردیش کے جون پور جا رہے تھے۔

سب سے دردناک واقعہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پیش آیا۔ فیکٹری بند ہونے کی وجہ سے اپنے گھر لوٹ رہے 16 مزدوروں کو مال گاڑی نے روند دیا۔ یہ تمام مزدور رات کو ٹریک پر سو رہے تھے۔ انہیں صبح ٹرین پکڑنی تھی۔

وہیں، 10 مئی کو مدھیہ پردیش سے اترپردیش جانے والے 6 مزدور ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

ممبئی سے اترپردیش لوٹ رہے تین مزدوروں کی موت۔ دو مزدور پیدل جا رہے تھے۔ ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ تیسرے شخص کی موت اچانک صحت کے خراب ہونے سے ہوئی۔

28 مارچ کو کرناٹک کے رائے پور میں آٹھ مزدوروں کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوٹ رہے تھے۔

تلنگانہ سے چھتیس گڑھ جانے والی ایک لڑکی کی تھکن کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اس نے اپنے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر دم توڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد پولیس تشدد میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوا کی کمی اور مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے 40 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details