اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budaun Road Accident بدایوں میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک، متعدد زخمی - سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کے سبب چار افراد ہلاک جب کہ دیگر کئی زخمی ہوئے گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Road Accident in Budaun

بدایوں میں سڑک حادثہ
بدایوں میں سڑک حادثہ

By

Published : Jun 25, 2023, 12:54 PM IST

بدایوں:ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے سول لائنز تھانہ علاقہ کے دہیمی گاؤں میں ہفتہ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سڑک حادثہ کا شکار ہونے والے چندوسی میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، اس دوران کار سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا۔

دراصل سارا معاملہ مراد آباد فرخ آباد قومی شاہراہ کا ہے۔ کنورگاؤں تھانہ علاقہ کے رہنے والے ٹیچر پیتامبر ہفتہ کی دیر رات چندوسی سے شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ اچانک ان کی کار سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار دادی اور پوتے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سڑک حادثہ کے بعد آس پاس کے لوگ آگئے۔ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اہل علاقہ کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا، جس کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ ان کے پیچھے ایک اور گاڑی آ رہی تھی اور وہ بھی ٹکرا گئی۔ اس میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ گاڑی کے اندر پھنسے لوگوں کو گاڑی کاٹ کر بمشکل باہر نکالا گیا۔ کار میں سوار شدید زخمیوں کو ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details