اردو

urdu

ملاوٹی مٹھائی کھانے سے بچے بیمار

By

Published : Oct 30, 2019, 10:50 AM IST

دیوالی کے موقع پر تمام تر کوششوں کے باوجود لوگوں نے جم کر پٹاخے داغے اور ملاوٹی مٹھائیاں بھی کھائیں جس کی وجہ سے لوگوں کے بیمار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملاوٹی مٹھائی کھانے سے بچے بیمار

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں دیوالی کے موقع پر ملاوٹی مٹھائی کھانے سے بچوں کی صحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے پیٹ میں درد ہونے کی وجہ سے نصف درجن سے زائد بچوں کو علاج کے لیے چائلڈ پی جی آئی میں داخل کیا گیا ہے۔

ملاوٹی مٹھائی کھانے سے بچے بیمار

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو دن میں نصف درجن سے زائد بچے ایمرجنسی میں پہنچے، جنھیں اسہال، پیٹ میں درد، الٹی، متلی کی شکایت تھی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے سنگھ نے کہا کہ 'جعلی دودھ اور پنیر کا استعمال پیٹ سے متعلق بہت سی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ جلد کی پریشانی بھی ہوتی ہے۔اس سے ٹائیفائیڈ، یرقان، السر، اسہال جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details