اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیگوسرائے میں کورونا وائرس کے متعدد مشتبہ مریض - corona virus in bihar

ریاست بہار کے بیگو سرائے ضلع میں کورونا وائرس کے کئی مشتبہ مریض صدر ہسپتال پہنچے ہیں۔

بیگوسرائے میں کورونا وائرس کے متعدد مشکوک
بیگوسرائے میں کورونا وائرس کے متعدد مشکوک

By

Published : Mar 6, 2020, 11:49 PM IST

انچارج سول سرجن ڈاکٹر ہری رام کمار نے آج یہاں بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے اب تک کل نو مشتبہ مریض ملے ہیں جس میں امتیاز کو بہتر علاج اور آگے کی جانچ کے لئے پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر مشتبہ بھی ملے ہیں جو مختلف ملکوں کا سفر کر کے لوٹے ہیں۔

ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علا ج کے لئے ہسپتال میں الگ وارڈ کا نظم کیا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے قبول کیا کہ بیگو سرائے میں جانچ کا مکمل انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے مشتبہ مریضوں کو بہتر علاج کیلئے پٹنہ ریفر کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details