مغربی اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گھگھرولی مدرسہ جامعہ رحمت میں 'مانوتا سندیش'کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں اکھل بھارتیہ سنت سنگھرش سمیتی کےقومی صدر، اور دارالعلوم دیوبند کے علماء، اور مختلف مذہبی، معاشرتی تنظیموں سے جڑے لوگ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے۔
اکھل بھارتیہ سنت سنگھرش سمیتی کے قومی صدر اور شنکراچاریہ آشرم کے انچارج سہجانند برھما چاری نے کہا کی ہمیں ذات برادری اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ایک اچھا انسان بننے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے عبادت کے طور طریقے الگ ہوسکتے ہیں لیکن سب کا مالک ایک ہے، ہمیں آپس میں نفرت کے بجائے محبت کو فروغ دینا چا ہئے، ساتھ ہی ہمیں اپنے بچوں کو بھی اچھی تعلیم دینی چاہیے تاکہ آگے جاکر ان کا مستقبل اور ملک کا مستقبل بہتر ہو سکے۔