اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Manitou Company: مانی تاؤ کمپنی کے باہر ملازمین کا دھرنا 25ویں دن بھی جاری - مانی تاؤ کمپنی کے خلاف احتجاج

نوئیڈا میں واقع مانی تاؤ کمپنی کے باہر سی آئی ٹی یو کے بینر تلے مانی تاؤ ملازمین کا دھرنا مسلسل 25 دنوں سے جاری ہے۔ Manitou employees Protest Against Manitou Company

مانی تاؤ کمپنی کے باہر ملازمین کا دھرنا 25ویں دن بھی جاری
مانی تاؤ کمپنی کے باہر ملازمین کا دھرنا 25ویں دن بھی جاری

By

Published : Mar 1, 2022, 11:05 AM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں مانی تاؤ ایکوپمنٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ Manitou Equipment India Pvt Ltd کے مینیجرز کے ذریعہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا گیا جس کے خلاف ملازمین اور ان کے اہل خانہ کمپنی کے مین گیٹ کے سامنے سی آئی ٹی یو کے بینر تلے مسلسل 25 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ CITU Protest against Manitou Company

اس دھرنے سے سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر گنگیشور دت شرما، جنرل سکریٹری رام ساگر، خزانچی رام سوارتھ، مزدور لیڈر محمد فیروز، سنتوش وغیرہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'اگر کام سے روکے گئے تمام ورکرز کو کمپنی مینجرز نے کام پر نہ لیا تو تحریک مزید تیز کی جائے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: BSP on BJP Government: گلبرگہ میں بی ایس پی نے حکومت کی پالسیز کے خلاف دھرنا دیا

ان کا کہنا تھا کہ 'آج 25 دن سے تمام ملازمین گیٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن منیجمنٹ نے کوئی خبر نہیں لی۔ ملازمین کے گھروں میں چولہے نہیں جل رہے ہیں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور کمپنی کے ذمے دار آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ ایسا نہیں چلے گا۔ اگر فوری مسئلہ کا حل نہیں نکالا گیا تو تحریک کو دوسری شکل دی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details