اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manish Gupta murder case: یوگی کی متوفی کی اہلیہ کو ملازمت اور انصاف کی یقین دہانی - ای ٹی وی بھارت اردو

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور کے کاروباری منیش گپتا کی بیوی میناکشی گپتا کا سرکاری نوکری کا مطالبہ قبول کرلیا، جو گورکھپور میں پولیس کی پٹائی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ میناکشی کو یہ ملازمت کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں ملے گی اور انہیں او ایس ڈی کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہوئے کاروباری کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

منیش گپتا قتل معاملہ
منیش گپتا قتل معاملہ

By

Published : Sep 30, 2021, 5:56 PM IST

کانپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں پولیس کی مبینہ پٹائی سے جاں بحق ہونے والے پراپرٹی ڈیلر کے اہل خانہ سے ملاقات کر انہیں انصاف کا تیقن دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو ترقیاتی پروجکٹس کا افتتاح کرنے کے لیے کانپور پہنچے یوگی نے پولیس لائن کے جلسہ گاہ میں متوفی پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کی بیوی میناکشی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متوفی کی بیوہ کو نوکری اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ خاطی اہلکار کسی بھی صورت بخشے نہیں جائیں گے۔ پورے معاملے کی غیر جانبدارنہ جانچ کی جائے گی۔ حکومت کی کوشش ہوگی کی پورا معاملہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلے تاکہ قصورواروں کو جلد ازجلد ان کے انجام تک پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس حساس مسئلے پر سیاست کر رہا ہے۔ مگر حکومت نظم ونسق بنائے رکھنے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی سمت میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔

مزید پڑھیں:پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کا پیٹ پیٹ کر قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

ذرائع کے مطابق متوفی کی بیوی نے وزیر اعلی سے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ میں گورکھپور پولیس کو شامل نہ کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ گورکھپور میں رام گڑھ تال علاقے میں ایک ہوٹلمیں پولیس کی مبینہ پٹائی سے منیش گپتا کی موت ہوگئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متوفی کےجسم پر چوٹ کے کئی نشانات ملے ہیں۔ اس سلسلے میں رام گڑھ تال کے تھانہ انچارج سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details