اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند: نالے کے ڈھکن غائب ، انتظامیہ خاموش - اترپردیش کی خبریں

اترپردیش کے سہارنپور ضلع میں دیوبند کے محلہ بڑضیاء الحق میں سڑکوں کے کنارے بنے نالوں پر چلنا لوگوں کے لیے دشوارکن ہوگیا ہے، کیوں کہ نالے پر جگہ جگہ صاف صفائی کرنے کے لیے بنائے گئے ہول سے ڈھکن غائب ہیں جس کی وجہ سے حادثہ ہونا عام بات ہوگئی ہے۔

manhole covers go missing in deoband
دیوبند: نالے کے ڈھکن غائب ، انتظامیہ خاموش

By

Published : Dec 4, 2020, 7:57 PM IST

لوگوں کے مطالبے کے باوجود اس پریشانی کا حل نہیں نکل رہا ہے، دیوبند شہر کے محلہ بڑ ضیاء الحق سے ایچ اے وی انٹر کالج روڈ کو جوڑنے والے راستے پر بنے نالوں کو نگر پالیکا کی جانب سے برسوں پہلے کورڈ کردیا گیا تھا۔

نگر پالیکا کی جانب سے نالے کے اوپر صفائی کے لیے ہول تو بنائے گئے تھے لیکن کافی وقت سے ان ہول کے اوپر سے ڈھکن غائب ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر موٹر سائیکل گرجاتی ہے اور لوگ ہمیشہ زخمی ہوتے رہتے ہیں، اتنا ہی نہیں اکثر مویشی بھی نالے میں گرجاتے ہیں جنہیں کافی مشقت کے بعد باہر نکالا جاتا ہے۔

دیوبند: نالے کے ڈھکن غائب ، انتظامیہ خاموش

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ نگر پالیکا انتظامیہ سے متعدد مرتبہ اس کی شکایت کرچکے ہیں، لیکن ان مسائل کا حل ابھی تک نہیں ہوپایاہے۔

محلہ کے رہنے والے محمد فیضان، محبوب، محمد ہارون، اسلام احمد، یونس، نفیس احمد وغیرہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ نالے کے ڈھکن گزشتہ دو برسوں سے خستہ حال ہیں، کئی مرتبہ ان کے مویشی نالے میں گرگئے، اکثر بچے بھی کھیلتے کھیلتے نالے میں گرجاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں دوسال قبل برسات کے موسم میں نالے کے ہول میں گرجانے سے ایک بچہ کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ نگرپالیکا انتظامیہ سے متعدد مرتبہ نالے کے ہال کے ڈھکنوں کو بدلنے کی فریاد کی جاچکی ہے ۔ لیکن اس کا حل ابھی تک نہیں ہوپایا ہے۔ جب اس سلسلہ میں نگر پالیکا انتظامیہ سے بات کرنی چاہی تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details