اردو

urdu

ETV Bharat / state

مارپیٹ میں ایک شخص کی موت

سہارنپورمیں دو افراد میں بحث و تکرار کے بعد مارپیٹ ہوئی جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

By

Published : May 6, 2020, 11:42 PM IST

مارپیٹ میں ایک شخص کی موت
مارپیٹ میں ایک شخص کی موت

ریاست اترپردیش کےسہارنپور تھانہ چلکانہ کے قریبی گاؤں ہرڈا کھیڑی میں معمولی بات کو لے کر دو نوجوانوں کے درمیان ہوئی کہا سنی کے بعد معاملہ طول پکڑگیا اور دونوں کے درمیان زبردست مارپیٹ ہوئی۔

اس واقعے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ جس شخص کا قتل ہوا ہے اس کا نام جمشید ہے اور یہ معاملہ چلکانہ کے قریبی گاؤں ہرڈا کھیڑی کا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ کل کسی بات کو لے کر دو فریقین میں جھگڑا ہوا اور بعد میں مارپیٹ میں تبدیل ہوگیا۔

بتایا جارہاہے کہ جمشید نام کے شخص کو چوٹیں آئیں اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ 4افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ثبوتوں کی بنیاد پر آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details