بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی آم کی نمائش پر سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے بعد ملیہ آباد کے آم محقق خان محمد عاصف نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرشدآباد کے نوابین نے طئے کیا کہ آم کو کیسے دیکھنا ہے، کیسے اسے چھونا ہے اور کس طرح سے اسے چھیل کر کھانا ہے۔ چھیلنے کے لیے تیز دھار چاقو کی ضرورت ہوتی ہے۔ چھیلنے کا طریقہ یہ ہے کہ آم اس طرح چھیلا جائے کہ اس کا چھلکا ٹوٹے نہیں اور آم کھاتے وقت آم میں دانت نہیں لگنا چاہیے اسے تالو اور زبان سے کھانا چاہیے۔
Nawabs And Mango: نوابین نے آم کو بنایا خاص - بارہ بنکی نیوز
ملیہ آباد کے آم محقق خان محمد عاصف نے بتایا کہ مرشدآباد کے نوابین کو آم بہت پسند تھا۔ اس نے طے کیا تھا کہ آم کو کیسے پرکھنا ہے، کیسے چھیلنا ہے اور کس طرح سے کھانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آم محض ایک پھل تھا لیکن نوابین نے آم کو خاص بنایا اور اودھ کے اضلاع کے آم کو تمام دنیا میں مقبول کرایا۔ بھلے ہی اب آم کے کھانے وہ آداب ملحوظ نہ رکھے جاتے ہوں، لیکن آم اودھ کی تہذیب کا خاص حصہ ہے۔ Seminar on Mango Exhibition held at Barabanki
انہوں نے بتایا کہ آم کے کاروبار کا خیال سب سے پہلے ملیہ آباد کے عبد الحمید قندھاری کو آیا۔ انہوں جب اس کے بارے میں سوچا تو آم کو لمبے وقت تک محفوظ رکھنا مشکل تھا۔ کیونکہ آم نہایت نازک پھل تھا۔ اس وقت انہیں ملیہ آباد کے قریب دشہری گاؤں میں لگے ایک آم کے درخت کے بارے میں معلوم ہوا جو بازار کی دشواریاں برداشت کرسکتا تھا۔ اس طرح دشہری آم بازار سے متعارف ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آم کی تحقیق اور آم کی تربیت کا سلسلہ بھی نوابین سے ہی شروع ہوا۔ یہ کام مولانا آزاد کی نصیحت پر شروع کیا گیا تھا۔ آم تو محض ایک پھل ہی تھا لیکن نوابین نے آم کو خاص بنایا اور اودھ کے اضلاع کے آم کو تمام دنیا میں مقبول کرایا۔ بھلے ہی آم کے اب وہ آداب و القاب نہ ادا کیے جاتے ہو، لیکن آم اودھ کی تہذیب کا خاص حصہ ضرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mango Exhibition held in Barabanki: بارہ بنکی میں آم کی نمائش پر سیمنار کا اہتمام