جونپور میں کانگریس اقلیتی مورچہ کی جونپور یونٹ نے ضلع صدر عارف خان کی قیادت میں گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے مندسور میں مسجد پر ہوئے حملے سے ناراض ہو کر آج ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا اور ملزمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
مندسور واقعہ:کانگریسیوں نے ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم
مدھیہ پردیش کے مندسور میں گزشتہ دنوں مسجد میں ہوئی توڑ پھوڑ اور ایک خاص طبقے کو نشانہ بنانے کے خلاف جونپور میں کانگریس اقلیتی مورچہ کی جانب سے کلکٹر کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا گیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر عارف خان نے کہا کہ جس طرح سے گزشتہ دنوں مندسور میں آر ایس ایس کے نام نہاد غنڈوں کے ذریعہ مسجد میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی گئی اور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی یہ قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اس لئے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے اور احتجاج کیا جائے۔ اسی معاملے پر ہم لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔